ساہیوال؛ ڈپٹی کمشنر کادریائے راوی کے کٹاؤ کا جائزہ لینے کے لئے داد بلوچ کا دورہ

4

 

ساہیوال،05 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صائمہ علی  نےدریائے راوی کے کٹاؤ کا جائزہ لینے کے لئے داد بلوچ کا دورہ کیا۔آبادی کو بچانے کے لئے زیر تعمیر بند کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔محکمہ اریگیشن کو ہدایت ایکسین اریگیشن عمر ابرار، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر  نے  ہدایت دی کہ بند کی تعمیر پر چھ کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہو چکے جبکہ مزید 4کروڑ 80 لاکھ سے سکیم مکمل ہو گی۔ایکسین اریگیشن کی بریفنگ منصوبے کو مون سون بارشوں سے قبل ہر حالت میں مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کا قطب شہانہ پل کا بھی دورہ فیصل آباد روڈ کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی اس اہم بین الضلاعی شاہراہ کو ہر حال میں محفوظ کیا جائے۔ ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد کی سڑک کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔