کوئٹہ،6مئی(اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پیر کو یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں صوبائی وزرا ء میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم کھوسہ، فیصل جمالی اور غزالہ گولہ اور رکن صوبائی اسمبلی و سینئر رہنما پیپلز پارٹی نواب ثناءاللہ زہری موجود تھے ۔