عوام میں مالیاتی اور زرعی آگاہی کے فروغ کیلئے ترنول میں مالیاتی میلہ منعقد

22

اسلام آباد،30 اپریل(اے پی پی ): نیشنل فائننشل لٹریسی پروگرام(این آف ایل پی) اور  وزیراعظم یوتھ پروگرام کے  تحت عوام میں  مالیاتی اور زرعی آگاہی کے فروغ کیلئے اسلام آباد کے دیہی علاقے ترنول  میں  مالیاتی میلہ منعقد ہوا،جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ مالیاتی آگاہی میلے میں صدر/سی ای او طاہر یعقوب بھٹی کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان، طارق فضل چوہدری کے علاوہ چیئرمین ایچ ای سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹک نے شرکت کی۔