عوام کو نادرا میں سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے؛ ڈی جی نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال

27

 کوئٹہ،09 مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو نادرا میں سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر آج کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کا مقصد سائلین کو مسائل سننا ہے تا کہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون روڈ پر کھلی کچری کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سائلین نے نادرا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا۔

 ڈی جی نادرا بلو چستان محمد کاشف اقبال نے تمام سائلین اور قبائلی عمائدین کو ہر ممکن یقین دلایا کہ نادرا میں شہر یوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیا جا ئے گا۔ انہوں نے شہر ی پر زور دیا کہ بلوچستان بھر سے کوئی بھی شکایت ہو وہ یہاں ان سے ملنے آسکتے ہیں۔

ڈی جی نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں 19زونل آفس کام کر رہے ہیں، تمام آفسز کے انچارج کو ہدایت کی ہے وہ اپنے اپنے علا قوں میں کھلی کچری کا انعقاد کریں اور عوامی مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کوئٹہ میں زیادہ تر مسائل شناختی کارڈ کے بلا ک ہونے کا ہے ہماری کو شش ہے ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔