لاہور، 8 مئی( اے پی پی ) وزیر خزانہ پنجاب و صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبی شجاع رحمان نے کہا ہے کہ ورکنگ وویمن ہاسٹلز اور سماجی بہبود کے منصوبہ جات وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہیں۔ورکنگ وویمن ہاسٹلز کی تعداد میں اضافے کے لیے پرائیویٹ سیکٹراداروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین کے ہوسٹلز اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی میں ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی اور حکومت پنجاب اور قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ۔
اجلاس میں پری اربن ایریاز میں افورڈ ایبل رہائشی یونٹس کی سکیم پر عمل درآمد کے لیے میکانزم پر غور کیا گیا، سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بہاولپور سے لودھراں سپڈو بسوں کو آپریشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ہوسٹلز میں خواتین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ضروری ہیں سماجی بہبود کے منصوبہ جات کی کامیابی کے لیے این ایس ای آر کے ساتھ علومات کا تبادلہ موثر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پری اربن ایریاز میں کم قیمت رہائشی گھروں کی تقسیم کے طریقہ کار کا تعین فل کابینہ کمیٹی سے منظور کے بعد کیا جائے گا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے تحت افوڈ ایبل پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے رولز پر نظر ثانی کی جائے گی ۔مختلف محکموں کے تحت تمام ہاؤسنگ سکیمز کے لیے یکساں پالیسی کی تجویز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔