پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے؛جام کمال

6

 

اسلام آباد،6مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے اور زیادہ توجہ نجی شعبے کے درمیان مذاکرات اور عمل درآمد پر ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے  پیر  کویہاں پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اس وقت اپنے عروج پر ہیں۔ اس وقت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات میں تاجر برادری کا کردار بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ  حکومت  اس وقت معاشی اصلاحات  کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس  نے  ملکی معیشت میں بہتری  اور استحکام ممکن بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں دونوں ممالک کے نجی شعبے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔