اسلام آباد،13جون (اے پی پی): عید الاضحی یعنی گوشت والی عید، اس موقع پر کلیجی ، کڑاہی ، اور نہاری ، قورمے ہوں یا سری پائے اور تکے ہر کوئی گوشت سے بنی ہوئی اشیا بڑے ذوق و شوق سے کھاتا ہے ۔ یہ لذیز کھانے ضرور کھائیں لیکن اس موقع پر اپنی غذا کو متوازن رکھنے کے لیے گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی لازمی ہونا چاہیے تا کہ صحت کے بہت سے مسائل سے بچ کر عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منایا جا سکے ۔