قصور،25جون(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راناموسیٰ طاہر نے فرضی مشق کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو و دیگر اداروں کے سیلابی کیمپوں میں سہولیات کا معائنہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر راناموسیٰ طاہرنے بتایا کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب سے متاثرہ دیہات میں موجود افراد کو ہر سہولت فراہم کریں گے، بھارت کے ساتھ معلومات شیئرنگ میں ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ سیلاب میں رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ دیہات، افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ بنائیں گے، دریائے ستلج سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ گزرتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئرعالم، پاک فوج، رینجر و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔