قصور؛ گرمی کاخاص تحفہ فالسہ

29

قصور،28جون(اے پی پی): گرمی کاخاص تحفہ فالسہ،اس کے استعمال کرنے سے انسانی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو بے شمارنعمتوں سے نوازاہے گرمی ہویاسردی ہرموسم میں موسمی پھل ہوتے ہیں جو انسان کی زندگی پر بڑی خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ شدیدگرمی کے موسم میں لو گ ٹھنڈے مشروبات اور کولڈڈرنکس کازیادہ استعمال کرتے ہیں اس کے بجائے فالسے کے جوس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہیے۔

فاضل طب الجراحت و سینئرجنرل فزیشن ہربل میڈیسن قصور حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے “اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے فالسے کی اہمیت و افادیت کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت ہے کہ ہمارے گرم علاقے میں فوائدکے لحاظ سے خوش ذائقہ پھل فالسہ اپنی افادیت کے لحاظ سے منفرد ذائقہ رکھتاہے جس کے مشروبات گرمی میں بخارکیلئے،بھوک کی کمی اورجگرکی گرمی کیلئے بہترین اورپیشاب کی جلن اورگہرے رنگت کیلئے فالسہ بہترین پھل ہے۔فالسہ یرقان اور گرمی کے امراض میں بہت بہترپھل ہے۔حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے بتایا کہ فالسہ قصورمیں کثرت سے پایاجاتاہے اوردل کی گھبراہٹ،بے چینی کے لئے بھی بہترین اورمعدے اور پیٹ کی خرابی کے لئے فائدہ مندپھل ہے اس لئے ہمیں گرمیوں میں کولڈڈرنکس کی بجائے فالسے کے جوس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرناچاہیے۔