لاہور،3جون (اے پی پی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے آئی جی جیل خانہ جات آفس کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر،ایکسیئن بلڈنگز اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے صوبائی وزیر کو عمارت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بلڈنگ کا گرے سٹریکچر2019 ء میں مکمل کیا گیا تھا۔
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بلڈنگ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور بلڈنگ کے تسلی بخش نہ ہونے والے کاموں کو6 جولائی تک ٹھیک کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔
صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں کی آن لائن مانیٹرنگ کرنے والے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران عمارت کی ٹائلز،پینٹ اور دروازوں کو تبدیل کرنے اور خراب ہونے والے واش رومز کو دوبارہ مرمت کرنے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے شیڈ بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔











