مری؛ منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی دن کے موقع پر واک کا انعقاد

43

مری،26 جون (اے پی پی ): منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے عالمی دن کے موقع پر جی پی او چوک سے مرحبا چوک تک واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری اور دیگر سکولوں کے طلباء و اساتذہ کے علاوہ مختلف سماجی تنظیمیں اور سکول کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ واک میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سرینہ عباسی نے بھی شرکت کی۔

واک کا مقصد منشیات فروشی اور اس کے استعمال کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ منشیات فروشی جیسی لعنت کا خاتمہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔