ملتان؛کمشنر مریم خان کی کاوشوں سے نشے کے عادی 18 افراد صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے

28

ملتان، 13 جون(اے پی پی): کمشنر مریم خان کی کاوشوں سے نشے کے عادی 18 افراد صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے، بحالی مرکز برائے انسداد منشیات میں زیر علاج افراد نے ٹیکنیکل تربیتی کورسز مکمل کرلئے۔

کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے  ڈرگ ریہیبلیٹیشن کا دورہ کیا، پریکٹیکل امتحان کی انسپکشن کی۔انہوں نے کہا کہ7 افراد نے الیکٹریشن ٹیسٹ،6 نے سلائی ٹیسٹ اور  5 نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  تربیتی کورسز مکمل کرنے والے افراد کو اسناد کی فراہمی،ملازمت کا بندوست بھی کیاجائے گا۔

 کمشنر نے کہا منشیات جیسی لعنت نے ہزاروں گھر اجاڑے اور نوجوانوں کے مستقبل تباہ ہوئے ،  ڈویژنل انتظامیہ  منشیات کی روک تھام اور مریض افراد کی بحالی کیلئے فرنٹ لائن پر ہے، تربیت یافتہ افراد کا عزم ہے کہ صحت مند زندگی لوٹانے پر انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، محنت کرکے حلال روزی کمائیں گے۔ انہوں نے کہا سلائی اور ڈرائیونگ سمیت مخلتف ہنر سیکھنے سے روزگار کی امید پیدا ہوئی ہے۔