قصور،21جون(اے پی پی): عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی میں حصہ لینے والے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی،چیئر مین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ایڈمنسٹریٹر محمد جعفر چوہدری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی قصور تمام ورکرز کی عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کارکردگی کو سراہا گیا اور تمام ورکرز کو شاباش دی گئی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران، چیف سینٹری انسپکٹر، سینٹری سپروائزرز اور سینٹری ورکرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں ایم او آئی چوہدری اشرف گجر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹر یٹر حاجی محمد اکمل حسین، فیصل جمیل چیف سینٹری انسپکٹر، سینٹری سپروائزرز ملک سرور، ملک صابر، محمد اجمل، افتخار احمد، ملک محمد عمران، فقیر محمد اور سینٹری ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔











