پاراچنار،26 جون(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم نثار احمد خان نے کہا ہے کہ اس دھرتی کے نوجوانوں کو آئس کے لعنت سے نجات کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں گئے ہیں۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم نثار احمد خان نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اپر کرم ،لوئرکرم اور سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران رنگے ہاتھوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے عدالت نے سزائے سنائی گئی ہے جبکہ ڈیوٹی کے دوران کرپشن ثابت ہونے پر کئی اہلکار نوکری سے فارغ کئے گئے ہیں۔