ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو طبی سہولیات کی انسپکشن کیلئے اچانک شہباز شریف ہسپتال پہنچ گئے

66

ملتان، 12 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو طبی سہولیات کی انسپکشن کیلئے اچانک شہباز شریف ہسپتال پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات اور ادویات کا سٹاک چیک کیا وسیم حامد سندھو نے شدید رش کے باعث آؤٹ ڈور کاؤنٹر بڑھانے کا حکم بھی جاری کیا اور کہامریضوں کو انسولین سمیت تمام سرکاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہاشہباز شریف ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے آؤٹ ڈور کو توسیع دی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور بریفنگ بھی لی۔