لاہور12،جون (اے پی پی: سی ای او ریلوے عامر بلوچ نےلاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان ریلوے کو ٹیکنالوجی کی مکمل ٹرانسفر کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں ہیں 40 ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلِیٹ میں شامل کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی۔چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں کے پاس 70 ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔اب مال گاڑی بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔مالی سال 26-2025 کے اختتام پر ایسی 820 کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگیاور ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ویگنوں کی مقامی سطح پر تیاری خود انحصاری کی جانب اہم اقدام ہے۔











