قصور،14جولائی(اے پی پی): جامن کے حیرت انگیز فوائد، اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے اپنی مخلوق کیلئے گرمیوں کا خاص تحفہ،جامن گرمیوں کاایک ایسا نایاب پھل ہے جس کے استعمال کرنے سے بے شمار فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
فاضل طب الجراحت و سینئر ہربل میڈیسن قصور حکیم میاں لیاقت احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جامن ضلع قصور میں کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔ جامن جگر کی کمزوری،خون کی کمی،معدے کی کمزوری،پیٹ، ہاضمے، بھوک کی کمی اور شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت ہی فائدے مند ہیں۔
حکیم میاں لیاقت نے بتایا کہ جامن کم قیمت والا ایسا پھل ہے جس کے حیرت انگیز فائدے ہیں۔ دوائیوں سے بھی اتنا زیادہ فائدہ نہیں ہوتا جتنا جامن کے استعمال کرنے سے انسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔