حضرت باباشاہ کمال چشتی  ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری

13

قصور،28جولائی (اے پی پی): حضرت باباشاہ کمال چشتی  ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کاآج آخری روز،پاکستان کے کونے کونے سے عقیدت مندوزائرین کی آمدکا سلسلہ جاری ہے ۔ حضرت بابا شاہ کمال چشتی  ؒ کے مزار شریف کی خاص بات باباجی کے مزار پر جانے کیلئے عقیدت مندوزائرین کو 102سیڑھیاں چڑھ کراونچائی پر مزار شریف پر جاناپڑتاہے۔

جگہ جگہ گرم گرم جلیبیاں،تکلمے،بچوں کے کھلونوں کے سٹال بھی سجے ہوئے ہیں۔قصورشہرکے سب سے اونچے ٹیلے پر واقع دربار شریف کے اردگرد آثارقدیمہ کے نشانات آج بھی موجودہیں۔

باباجی کے سالانہ عرس مبارک پر آنیوالے عقیدت مندوزائرین نے “اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باباجی کے مزارشریف پر آکرروحانی و قلبی سکون ملتاہے،دل چاہتاہے کہ باباجی کے مزارشریف پر ہی رہ پڑے،اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری دینا بڑے نصیب کی بات ہے اسی وجہ سے ہم اکثر قصورمیں جب بھی آتے ہیں تو حضرت باباشاہ کمال چشتی  ؒ اور حضرت سیدبابابلھے شاہؒ کے مزار شریف پر حاضری ضروردیکر جاتے ہیں۔

پولیس کی طرف سے عرس مبارک کے موقع پر فول پروف سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے،میٹر ڈیٹیکٹرکی مدد سے چیک کرنے کے بعد زائرین کو مزار شریف پر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔