سرگودھا،30 جولائی ( اے پی پی ): ضلعی رابطہ کمیٹی نے پنجاب حکومت کے سوشو اکنامک رجسڑی پروگرام اور ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کو معاشی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات قرار دیتے ہوئے ان پروگراموں میں عام آدمی کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تشہیر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوئیر سردار عاصم شیر مکین کی زیر صدارت منگل کو ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔رابطہ کمیٹی نے تعمیراتی محکموں کو جاری فنڈز سے تمام حلقوں میں مساوی کام کروانے اور سی او ہیلتھ پر قاتلانہ حملہ کی مذمتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کینو کی فصل پر بیماری کے حملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمحکمہ زراعت کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان ،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، ایم پی ایز رانا منور غوث ، بیرسٹر تیمور خان، میاں اکرام اللہ ، منصور اعظم اور ایس پی ہیڈکوارٹرز ضیاء اللہ خان سمیت صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔