سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 30 خواتین کمیونٹی سینٹرز قائم

15

سکھر،15جولائی(اے پی پی)سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک(آر ایس پی این) پاکستان کے ساتھ شراکت میں یو این ویمن پاکستان کے تعاون سے وومنز سوشل اکنامک ریزیلینس ان پاکستان (ڈبلیو ایس ای آر پی) پروجیکٹ کے تحت 30 سے زیادہ کثیر المقاصد خواتین کمیونٹی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ سکھر، خیرپور اور دادو سمیت صوبہ سندھ کے تین اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ سب سے زیادہ دیہات میں سینٹرز(ڈبلیو سی سی) قائم کئے ہیں۔

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے ترجمان جمیل احمد کے مطابق کمیونٹی سینٹرز کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کی ضروری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے اور قائم کردہ ڈبلیو سی سی سیکھنے کی جگہوں کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں تقریباً 6000 خواتین کو آگاہ کیا گیا اور انہیں ایس آر ایس او نےجی بی وی، ایم ایچ پی ایس ایس میں تربیت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام 30 مراکز شمسی نظام اور دیگر سامان سے پوری طرح لیس ہیں جو اسے ایس آر ایس او کے فروغ یافتہ کمیونٹی اداروں (سی او )، ولیج آرگنائزیشنز(وی او) اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس او) کے تعاون سے فعال بنانے کے لیے ضروری ہیں۔