سٹیٹ لائف تکافل انشورنس کو خیبر پختونخوا کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے؛فیصل کریم کنڈی

9

کراچی، 15 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کوکراچی میں  سٹیٹ لائف پرنسپل آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسٹیٹ لائف کے سی ای او شعیب جاوید حسین سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے حوالے سٹیٹ لائف کے پختونخوا میں جتنے پروگرامز چل رہے ہیں ان کو مزید بہتر بناکر اس کو وسعت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹیٹ لائف تکافل انشورنس زون کا قیام خوش آئند ہے۔ اس پرگروام کو بھی صوبہ خیبر پختونخوا  کے دیگر علاقوں  تک وسعت دی جائے تاکہ صوبے کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے لوگوں کوجو مسائل  درپیش  ہیں ان کو بھی حل کیاجائے  ۔

سٹیٹ لائف کے سی ای او شعیب جاوید حسین نے کہا کہ ہم سٹیٹ لائف تکافل انشورنس کو پختونخوا کے دیگر علاقوں تک وسعت دینے کے اقدامات کررہے ہیں۔