سکھر،24جولائی(اے پی پی):ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز چانڈیو (لک افٹر چارج) سکھر رینج کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی سے کانسٹبل تک کی بھرتی کے لیے آر ٹی سی خیرپور میں ہونے والے امتحانات کے انتظامات و اسلام آباد ریکروٹمنٹ ٹیم کو فراہم کردہ معاونت پلان کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سکھر رینج آفس میں ہونے والی میٹنگ میں ایس ایس پی آر آر ایف ملک ظفر اقبال (فوکل پرسن) بسلسلہ انتظامات، ایس ایس پی خیرپور زبیر نذیر شیخ ،ایس پی لیگل فدا سولنگی، پرنسپل آر ٹی سی خیرپور سکندر علی جلبانی،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سکھر عبدالرشید جونیجو اور پی ایس پرویز شاہ سمیت اسلام آباد پولیس میں بسلسلہ اے ایس آئی سے لے کر کانسٹبل تک کی بھرتیوں کے مکمل و تمام جملہ امور کے انچارج فوکل پرسن ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد محمد شعیب اور ڈائریکٹر سلمان احمد نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بمعہ ریکروٹمنٹ ٹیم بھی موجود تھے۔