قصور؛پاکستان مسلم لیگ ن کے طرف سے کھڈیاں خاص میں عوامی سستا سہولت بازار لگایا گیا

16

قصور،28 جولائی (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے طرف سے کھڈیاں خاص میں عوامی سستا سہولت بازار لگایا گیا، بازار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب کی گئیں۔

اس حوالے سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن  ضلع قصور رانا محمد اشفاق نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لئے سہولیات پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عوامی سہولت بازار کے انعقاد سے سستی سبزی اورسستا راشن  سےمتوسط طبقہ  مستفید ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی سستا بازار میں بچوں کے لئے جھولے اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا،یہ مواثر اقدام مسلم لیگ کی طرف سے  عوام کی فلاح و بہبود کے کیا گیا ۔

 رانا محمد اشفاق  نے کہا کہ کھڈیاں خاص سے عوامی سہولت بازار کا آغاز کیا  لیکن جلد اس کو پورے ضلع قصور میں وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب دعوئوں کا نہیں عملی طور پر عوامی مشکلات کا حل نکالنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڈیاں خاص کی عوام کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جلد قیام عمل میں لیاجائے گا ۔