لاہور ،31 جولائی ( اے پی پی ): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس میں 7 سکیموں کیلئے 9 ارب 54کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور تا رائیونڈ روڈ کی بحالی کیلئے 2 ارب روپے شجاع آباد جلال پور پیر والا روڈ کی بحالی کیلئے 2 ارب 70کروڑ روپے رحیم یار خان میں تھالی چوک تا اقبال آباد میٹلڈ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
شوریہ گیلانی چوک تا ثمینہ سادات میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 41کروڑ 83لاکھ جھال روڈ تا ساہیوال شہر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 1 ارب روپےسمندری انٹر چینج تا سمندری شہر دو رویہ روڈ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 76کروڑ روپے منظور کیے گئے۔انفیکشن کنٹرول پروگرام (فیزٹو) کیلئے 47کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔