وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں,صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ

10

لاہور 03 جولائی:( اے پی پی ) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈی جی والد سٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں گوردواروں کی تزئین و آرائش بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں ۔گردوارے، سکھ کمیونٹی کے لیے تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔بہت سے گردوارے سکھ تاریخ کے اہم واقعات اور شخصیات سے منسلک ہیں دنیا بھر سے یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان آنے کی خواہشمند رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مندر، گرجا گھر اور گوردواروں سے انٹرفیتھ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔بلا شبہ والد سٹی اتھارٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے خواہاں ہیں کہ والد سٹی کے ساتھ ملکر لانگ ٹرم پالیسی مرتب کی جائے ۔ کامران لاشاری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بھر میں ٹور ازم ماڈل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ گوردواروں میں قائم کمروں کو یاتریوں کے لیے پر کشش بنانے پر زور دینا ہوگا ۔ بحالی کا مقصدگردواروں کی تاریخی اور معماری اہمیت کو بحال کرنا ہے۔ کامران لاشاری نے صوبائی وزیر کو لاہور فورٹ نامی کتاب بھی تحفے کے طور پر پیش کی۔