وزیر لائیو سٹاک  پنجاب  عاشق حسین کرمانی کی پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات،مرغی کی قیمتوں میں بے پناہ  اضافے  کے رحجان  پرتشویشناک  کا اظہار

12

لاہور،22جولائی  (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے لاہور میں پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز و نمائندگان سے ملاقات کی۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین بھی اس موقع  پر موجود تھے۔اجلاس میں چکن کی سپلائی چین اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔مزید براں چکن کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے میکنائزم کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے 10دنوں میں چکن کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کے اضافہ کا رحجان دیکھا گیا ہے۔مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ رحجان تشویشناک ہے جو  ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے نہیں ہے۔

اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو اپنے درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر کی پولٹری ایسوسی ایشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے چکن کی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور پولٹری سٹیک ہولڈرز کے درمیان  باہمی تعاون کا سلسلہ برقرار رہنا چاہیے۔حکومت چاہتی ہے کہ چکن سستا ہو تاکہ عام آدمی اسے خرید سکے۔چکن کا موجودہ ریٹ زیادہ ہے اس کو کم کیا جائے،حکومت پولٹری انڈسٹری کو فسلیٹیٹ کرے گی۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز و نمائندگان کی صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو آئندہ دو دنوں میں مرغی کی فی کلو قیمت 600 روپے تک لانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور،سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ،ڈی جی لائیو سٹاک(ریسرچ)سجاد حسین،ڈی جی(توسیع) آصف ساہی اور ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ کے علاوہ چیئرمین پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن رانا قاسم،صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید اور برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔