پانچ محرم الحرام سے تک 10 محرم تک علی اصغر کا نیاز، کیوں کیا جاتا ہے؟

18

سرگودھا، 13 جولائی (اے پی پی ):پانچ محرم الحرام سے لے کے 10 محرم تک علی اصغر کا نیاز کیا جاتا ہے جو میٹھے شربت یا دودھ کی شکل میں ہوتا ہے، عقیدت مندوں کے مطابق یہ نیاز وہ ہے جو امام جعفر صادق علیہ السلام اپنی عقیدت مندوں کو بتاتے تھے کہ اگر تم کسی پریشانی میں مبتلا ہو کسی مصیبت میں مبتلا ہو یا کسی حاجت کے لیے پریشان ہو تو کربلا کے ننے شہید علی اصغر کا نیاز کرو کیونکہ یہ معصوم علی اصغر بھی باب الحوائج ہیں، دعاؤں کو اللہ کی دربار میں قبول کرواتا ہے کیونکہ یہ چھ ماہ کا معصوم بچہ بھی کربلا میں تین دن پانی اور دودھ کے لیے ترستا رہا۔

عقیدت مند لوگ پانچ محرم سے گھرکی وسعت کے مطابق میٹھے شربت کا یا دودھ کا نیاز ضرور کرتے ہیں اوریہ نیاز خاص کر معصوم بچوں کو پلانا اس یقین کے ساتھ اس فریاد کے ساتھ کہ اگر کربلا ہوتے تو امام حسین  علیہ السلام کے معصوم علی اصغر کو پیاسہ نہ رہنے دیتے اور یہ دودھ یہ ٹھنڈا پانی یہ شربت امام حسین علیہ السلام کے بچے کو بلاتے۔

عقیدت مند لوگ پانچ محرم سے لے کر 10 محرم تک  گھر میں شربت یا دودھ کا نیاز کرتے ہیں تو آنے والے پورے سال  میں رزق میں برکت اور رہبر مدد ملتا ہے اور تمام پریشانیاں اس کی ختم ہو جاتی ہیں اور تمام دعائیں اللہ تعالیٰ اس کی پوری فرماتاہے۔