چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی کراچی اسٹیڈیم آمد ، گراونڈ اسٹاف سے پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال

19

کراچی، 24 جولائی (اے پی پی ): چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی نیشنل  بینک اسٹیڈیم کراچی آمد ،ٹونی ہیمنگ کی نیشنل بینک اسٹیڈیم کے گراونڈ اسٹاف سے ملاقات کی   اور گراونڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔

اس سے قبل پیر کو ٹونی ہیمنگ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی تھی اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔