کمشنر ملتان ڈویژن کی کھلی کچہری لوگوں کے لئے ریلیف کا ذریعہ

12

ملتان،06 جولائی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی کھلی کچہری لوگوں کے لیے ریلیف کا ذریعہ بن گئی ایک شہری کی کئی سال سے زیر التوا  کیس فوری حل ہونے پر شہری نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز ،کمشنر مریم خان کو دعائیں دیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ شہری نے کھلی کچہری میں پیش ہو کر پٹواری  کانونگو کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی جس پر انکوائری کروا کر کانونگو، پٹواری کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات دیئے۔دستاویزات میں جان بوجھ کر غلطی کانونگو ،پٹواری کی پیشہ وارانہ بدنیتی کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب  کی ہدایت پر شہریوں کو درپیش مسائل کا مداوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔ تمام شکایات پر ڈائری نمبر لکھوا کر از خود پراگریس رپورٹ چیک کرتی ہوں۔