خانیوال؛ یوم شہداء پولیس پر تقریب،شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا

10

خانیوال،04اگست(اے پی پی ): یوم  شہداء  پر پولیس  کے شہداءکو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ شہداء کی فیملیز کے ہمراہ ڈی پی او  نے شمعیں  روشن  کیں اور  شہداء پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا ۔

یاد گار شہداء پولیس کو برقی قمقموں ،پھولوں اور موم بتیوں سے سجایا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے پولیس افسران، شہداء پولیس کے لواحقین و بچوں کے ہمراہ شمعیں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔