خیرپور، روٹری انٹرنیشنل سندھ، بلوچستان کے گورنر کے جانب سے ایس،او،ایس ویلیج میں طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کیے گئے

23

خیرپور،05اگست(اے پی پی)ایس،او،ایس ویلیج میں تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل 3271 کے گورنر محمد رضوان اڈھیا تھے جبکہ صدارت چارٹرڈ صدر 3271 رضوان احمد برڑو نے کی۔

تقریب میں روٹری انٹرنیشنل 3271 کے چارٹرڈ صدر رضوان احمد برڑو نے اپنے کلب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، مستحقین اور معذوروں میں کمبل، مچھردانیاں اور گھریلو سامان مہیا کرنے کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ،اس کے بعد روٹری گورنر نے بچوں اور بچیوں میں خود تحائف تقسیم کئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل 3271 کے گورنر محمد رضوان اڈھیا نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل 120 برسوں سے زائد عرصے سے لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ،پوری دنیا میں اسکے ممبر 15 لاکھ سے زیادہ ہیں۔بعد ازاں روٹری گورنر نے ایس او ایس ویلیج میں ایک پودا لگایا اور کہا کہ سب اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں ۔

تقریب میں نو منتخب گورنر شکیل قائم خانی، سابق گورنر تہذیب کاظمی، سابق گورنر محمد سلیم راو، رضا تابش، عبدالسلام شیخ،عبدالجبار شیخ ،پروفیسر حسن شیخ بھی شامل تھے ۔