سکھر،05اگست(اے پی پی): پاکستان ریلویز کے ڈی ایس فرمان غنی کی زیر قیادت یوم استحصال کے موقع پر ڈی ایس آفس سے ایوب گیٹ تک ریلی کا انعقادکیا گیا۔
ریلی میں پاکستان ریلویز کے ڈی ایس فرمان غنی سمیت افسران و ملازمین کی بڑے تعداد میں شرکت کی ، مظلوم کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر پاکستان ریلویز کے ڈی ایس فرمان غنی کا کہنا تھا کہ انتہاء پسند بھارت کشمیریوں پر ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، کشمیر میں جاری کشمیریوں پر ظلم و زیادتی بند ہونی چائیے،پاکستانی قوم مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، اقوام متحددہ نوٹس لے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے۔