چنیوٹ،05 اگست(اے پی پی):ضلع چنیوٹ میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں پیر کی دوپہر ریلی جھنگ روڈ سے ختم نبوت چوک تک نکالی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع بھارتی ظلم جبر و تسلط کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ ریلی میں سی او بلدیہ زاہد فرید،انتظامی افسران،صدر بار فضل کالرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم احتجاجی بینرز لئے نعرے بازی اور احتجاجی مارچ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی۔











