اسلام آباد، 27 مارچ (اے پی پی):رمضان کا آخری عشرہ،عید الفطر کی آمد اور عید کی تیاریوں سے بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے اورعید کے تہوار کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
کہیں چوڑیوں کے سٹال ہیں ساتھ میں مل رہی ہے مہندی کی کونز اور کہیں لگے ہیں جیولری کے سٹال جہاں خواتین کا رش لگا ہے۔
چاند رات کو سب سے زیادہ رش ہوتا ہے درزی کی دکانوں پر اور دوپٹہ پیکو کی مشین کے پاس جہاں پیکو کے نت نئے ڈیزائن بن رہے ہیں جبکہ دوپٹہ ڈائی کرنے والے ،خواتین کے ملبوسات سے میچنگ دوپٹہ ڈائی کرنے میں مصروف ہیں۔
راولپنڈی کے اندرون بازاروں میں افطار کے بعد لوگ خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں عورتیں، بوڑھے، بچے اور جوان ہر کوئی عید کے لیے اپنی خریداری میں مصروف ہے۔