اسلام آباد،31 مارچ(اے پی پی ): ملک بھر میں شہریوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
عید اور شب برات کے تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ایک روایت بن چکا ہے۔
بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی اور پھول چڑھائے۔