عید کی آمد سے قبل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

0

اسلام آباد،28مارچ(اے پی پی):ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کا سیکٹر جی 6 میں آپریشن انسپیکشن کے دوران غیر معیاری ناقص گوشت کی فروخت میں ملوث میٹ شاپ سیل، 50 کلو غیر معیاری گوشت تلف کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے موقع پر ٹیم کے ہمراہ جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ویٹرنری سپیشلسٹ نے تفصیلی معائنے کے بعد گوشت کو مضر صحت قرار دیا۔انتہائی لازم ریکارڈ، مہریں اور ٹریسیبلٹی کی  عدم موجود پائی گئی۔

فریزر میں چھپے گوشت پر مکھیاں، مچھر اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،   ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ

بدبودار گوشت کو اسلام آباد کے مختلف ہوٹلز پر سپلائی کیا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہری گوشت کی خریداری سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔