ملتان،17مارچ(اے پی پی):افطار کے وقت ٹریفک سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر اور چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان نے ٹریفک افسران کے ساتھ ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر روزہ افطار کیا۔
سی ٹی او ملتان نے شمس آباد چوک پر ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ سی ٹی او ملتان کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ٹریفک سٹاف کے لیے ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطار کا سامان پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
روزہ کے ساتھ چوکوں میں فرائض منصبی سرانجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کی فلاح کا پورا خیال رکھتے ہوئے ہر ممکن حد تک انہیں سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں اور اس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فیلڈ میں تعینات ٹریفک وارڈنز کے لیے سایہ دار کیبن اور موبائل کینٹینوں کے ذریعے افطار کے اوقات میں روزہ افطار کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی، مشروبات اور گرم کھانے کی فراہمی کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔