ملتان ، 12مارچ(اے پی پی ):پنجاب کے ثقافتی دن کی مناسبت سے مصوری کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ،ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ مقابلوں کے نتائج کے مطابق سید زاہد جمیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، حدیقہ کامران دوسرے اور ابوبکر شبیر تیسرے نمبر پر رہے۔ خدیجہ بیگ اور مسکان حسین حوصلہ افزائی کے انعام کی حقدار قرار پائیں۔
سکول لیول بچوں کے مقابلے میں فاطمہ آصف، مناہل فاطمہ اور وجیہہ ندیم نے اقصٰی بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
آرٹسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت کےحوالے سے منعقدہ مقابلہ مصوری میں شرکت سے نئے آئیڈیاز کے بارے میں بھی آگاہی ہوئی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر انور جمال کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت رنگوں، ذائقوں اور سُروں کا ایک متحرک ترانہ ہے۔
پنجاب کے عظیم ثقافتی ترانے کی گونج پانچ دریاؤں کی سرزمین میں سنائی دیتی ہے۔ پنجابی ثقافت ملک کی دیگر ثقافتوں کیساتھ مل کر ہمارے قومی ثقافتی تشخص کا زندہ و جاوداں جوہر تشکیل دیتی ہے۔