پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں”جین اے آئی فار سمارٹر ٹومورو” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

0

لاہور، 28 فروری (اے پی پی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں سیف سٹی البیرونی سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام “جین اے آئی فار سمارٹر ٹومورو” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

   کانفرنس میں ماہرینِ ٹیکنالوجی، سول سوسائٹی,طلبہ اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے جدید رجحانات اور سمارٹ شہروں کی تعمیر میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس سے ہمیں اے آئی کی نئی جہتوں کو سمجھنے اور سمارٹ حل تلاش کرنے میں مدد دے گی۔

 مقررین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے نظام میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ “جین اے آئی فار سمارٹ ٹومورو” جیسے اقدامات انسانی زندگی کو آسان بنائیں گے اور پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ “جین اے آئی فار سمارٹر ٹومورو” محفوظ اور جدید پاکستان کی طرف ایک اور قدم ہے۔