ملتان،24 اپریل(اے پی پی ): سلطان کے ہیڈ کوچ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ میچز میں کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطان کی اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عبدالرحمن نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹد بہت اچھا کھیلی اور وہ جیت گئے،ہم نے کچھ غلطیاں کیں جس کیوجہ سے ہار ے،10 میچوں میں دو میچز بھی اچھے مل جائیں تو آپ کم بیک کر سکتے ہیں،انشاءاللہ آئندہ میچوں میں کم بیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عبید شاہ نے اچھی باولنگ کی،یاسر خان نے لاہور قلندرز کے خلاف بہت اچھا پرفارم کیا تھا،یاسر اسلام آباد کے خلاف تھوڑا بہتر کر سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ جلدی آوٹ ہو گیا۔
آئندہ میچز میں ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم اس بنیاد پر تبدیلی نہیں کرتے کہ ہم میچ ہار گئے،ہم نے اگر تبدیلی کرنی ہو تو کنڈیشن کے حساب سے کرتے ہیں ،جو بھی تبدیلی ہوگی اس بات پر منحصر ہو گی کہ کہاں کھیل رہے ہیں کس کے خلاف کھیل رہے ہیں،ہمارے پاس چار سپنرز کھیل رہے ہیں جہاں ان کی ضرورت ہوگی ان کو کھیلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فینز سے ریکوئسٹ کرتے ہیں کہ سپورٹ کرتے رہیں ہم کم بیک کریں گے۔