اسلام آباد یونائیٹڈ ہر میچ جیتنے کیلئے میچ ٹو میچ پلان کرتی ہے؛ باولنگ کوچ ای این بٹلر

1

ملتان،24 اپریل(اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولنگ کوچ ای این بٹلر نے  کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہر میچ جیتنے کیلئے میچ ٹو میچ پلان کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےملتان سلطان اور لاہور قلندرز والا میچ غور سے دیکھا تھا،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  ہمارے لئے نئی پچ تھی، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ پچ کیسے کھیلے گی،ہم نے پچ کو جلدی سمجھ لیا تھا جس کے بعد پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،بوس اور کولن منرو نے بہت شاندار بیٹنگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کا ریکارڈ بہت اچھا ہے لیکن پھر بھی ہم میچ ٹو میچ پلان کرتے ہیں۔