ملتان، 10 اپریل(اے پی پی): کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر کبوتر منڈی گودری میں تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا ہے، بھاری مشینری کے ذریعے 25 سے زائد ناجائز تعمیر کی گئی دکانیں مکمل مسمار کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ کی سربراہی میں پولیس،وائلڈ لائف ،ایم ڈی اے اور متعلقہ اداروں کا جوائنٹ آپریشن کیا گیا۔ کبوتر منڈی میں قابضین کا سامان،پرندوں کے پنبجرے ضبط اور تھڑے توڑ دیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کبوتر منڈی کا دورہ کیا اور تجاوزات آپریشن کا معائنہ کیا۔انہوں نے تمام ناجائز تعمیرات مسمار کرکے راستہ کشادہ کرنے کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ قابضین کبوتر منڈی کے نام پر عرصہ دراز سے نزول لینڈ پر قابض تھے اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزار کرائے گئی۔
کمشنر محمد علی بخاری نے کہا محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر ناجائز کبوتر منڈی کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تجاوزات اور قبصہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کہنہ ،حسین آگاہی اور حافظ جمال روڈ کو مکمل کلئیر کرینگے۔
شہریوں کا قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرنے پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔