وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام ،خانیوال میں 58جوڑوں کی شادی کی تقریب

4

خانیوال،16 اپریل(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں خانیوال میں 58جوڑوں کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے نوبہتا جوڑوں کو دیگر مہمانوں کے ہمراہ وزیر اعلی کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے سلامی دی۔

تقریب میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات رانا سلیم حنیف، ممبران صوبائی اسمبلی بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری ،چوہدری ضیاء الرحمان ،عامر حیات ہراج، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے شرکت کی۔

اس موقع پر شادی میں شریک مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا اور نوبہتا جوڑوں کو وزیراعلی کی جانب سےدو دو لاکھ کے تحائف پیش کیے گئے –

وزیر اعلی پنجاب دھی رانی پروگرام غریب خاندانوں کی بیٹیوں اور مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی بچیوں کی شادی کے خواب دیکھنے والوں کی تعبیر ہے۔