ملتان 10 اپریل )اے پی پی ): پاک گیٹ چوک تا خونی برج دیوار کی بحالی تزین و آرائش جاری و ساری ہے۔
کمشنر ملتان عامر کریم کا قلعہ کی بیرونی فصیل کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیااورکہا کہ کسی بھی علاقے کی ثقافت میں اس کے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا 2.67 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے سے اندرون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور کہا شہر اولیاء کی ثقافت و تہذیب،سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا ملتان ڈویژن کی قدیم تہذیب، ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور شہر کی چوکوں اور شاہراہوں لائٹس اور شجرکاری سے آراستہ کیا جا رہا ہے ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کمشنر عامر کریم خاں کو تفصیلی بریفننگ دی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ میں دیوار پر پینٹ ورک،لائٹس، فٹ پاتھ کی مرمت،بینچز اور ڈسٹ بن کی تنصیب شامل ہے۔ کریم بخش نے کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کر رہے ہیں اور شہر کو خوبصورت بنانے کے مزیر اقدامات کیے جائیں گے۔