ملتان، 27 اپریل (اے پی پی): ہارڈویسٹر اور گندم کے بھوسے میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کنٹرول روم کو کھیڑا چوک بدھلہ روڈ سے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق ہارڈویسٹر اور گندم کے بھوسے میں آگ لگی ہے اور کہا قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں ہیں، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ لوگوں کے مطابق گندم کی کٹائی کے دوران ہارڈ ویسٹر اور گندم کے بھوسے میں آگ لگی ہے جہاں فوری فائر فائیٹگ شروع کر دی گئی ہے اور ا کہا ریسکیو اہلکاروں نے 20 منٹ کی کامیاب فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور کولینگ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ہے ۔ریسکیو حکام نے کہا واپڈا کنٹرول سے متاثرہ علاقے کی بجلی معطل کروا دی گئی اور قریب عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا گیاہے۔