راولپنڈی، 08 مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7اور 8 مئی کی رات بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی ہے لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، پنڈی، سمیت مختلف جگہوں پر 12 ڈرون بھیجے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک تمام 12 ڈرونز کو گرایا گیا ہے۔ یہ ڈرونز لاہور، کراچی، گوجرانوالہ اٹک میانوالی بہاولپور میں گرائے گئے ہیں۔لاہور کے قریب آنے والے ڈرون سے معمولی نقصان ہوا مجموعی طور پر چار افسران معمولی زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گھوٹکی میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، چھور کینٹ سے 5 کلومیٹر دور صوفی اکبر گاؤں میں بھی ڈرون گرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں عورتوں،بچوں،بوڑھوں کو نشانہ بنایا، اشتعال انگیزی کے جواب میں افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس پر بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی











