خانیوال ، 04 مئی (اے پی پی ): مادر علمی کا قرض اتارنے کے لازوال جذبے کے فروغ اورسکول ایلومینائی کی پذیرائی کیلئے لودھراں میں سرکاری سکولوں کے فارغ التحصیل طالب علموں کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کی طرف سے مقامی ہوٹل میں ایلومینائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
“مادر علمی سے وفا ’’کی معترف پروقار تقریب سے وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بیرسٹر رضا حیات ہراج ،ممبران پنچاب اسمبلی رانا سلیم حنیف، بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری،کمشنر ملتان عامر کریم ،ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان اور سی او ایجوکیشن فیاض سندھو نے خطاب کرتے ہوئے فارغ التحصیل طالبہ وطالبات جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں کی جانب سے اپنے مادر علمی کے لیے 15کروڑ کے پروجیکٹ مکمل کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،جس سے ان اداروں میں ضروریات کی تکمیل سے فروغ تعلیم میں مدد ملے گی-
ایلومینائی طالب علموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفاقی بیرسٹر رضا حیات ہراج ،کمشنر عامر کریم نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے ایلومینائی تقریب کا تصور جہاں ان گنت تعلیمی اداروں میں ضروریات کی تکمیل بلکہ مادر علمی سے محبت کا اظہار بھی ہوگا-
تقریب میں توانائی کے وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بیرسٹر رضا حیات ہراج سمیت ادبی سیاسی اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔