سی ڈی اے میں مختلف شعبہ جات کیلئے میرٹ پر مبنی شفاف بھرتیوں کا سلسلہ شروع

34

 اسلام آباد، 17 مئی ( اے پی پی): سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت  کے تحت سی ڈی اے میں مختلف شعبہ جات کیلئے میرٹ پر مبنی شفاف بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو ۱۹ مئی تک جاری رہے گا۔

‎چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے نسٹ یونیورسٹی میں جاری کمپیوٹر بیسڈ امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی انتظامیہ کا عزم ہے کہ بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظام سفارشات کے کلچر کو ختم کرکے صرف اور صرف میرٹ اور قابلیت کو ترجیح دے گا ۔انہوں نے  کہا کہسی ڈی اے کو تعلیم یافتہ، ہنر مند اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ افراد کی ضرورت ہے اور یہ ٹیسٹ سسٹم اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ادارے کو بہترین افرادی قوت میسر آئے جبکہ سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت تمام امتحانات کمپیوٹر بیسڈ طریقے سے لئے جائیں گے۔جنکی نگرانی اور رزلٹ کی تیاری کا عمل مکمل طور پر خودکار اور شفاف ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے ذریعے امیدواروں کی درخواستوں کی سکریننگ سے لے کر فائنل سلیکشن تک تمام مراحل میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گایہ ٹیسٹ سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت منعقد کئے جارہے ہیں، جن کا مقصد شفافیت اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل یقینی بنانا ہےچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نسٹ یونیورسٹی کے امتحانی عملے سے گفتگو میں  کہا کہ امتحانی مراکز پر تمام ضروری انتظامات مکمل طور پر شفاف اور بہترین ہونے چاہئیں تاکہ ہر امیدوار کو یکساں مواقع میسر آسکیں،  چیئرمین سی ڈی اے محمد علی  رندھاوا نے آگاہ  کیا کہ سہہ روزہ ٹیسٹ کا سلسلہ 17 مئی تا 19 مئی تک نسٹ یونیورسٹی میں جاری رہے گاجسمیں تقریباً 3823 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لیں گےکل تین سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں، جن میں سے ہر سیشن میں 485 امیدواروں کے ٹیسٹ دینے کی گنجائش ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کے روز پہلے سیشن میں 297 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ دوسرے سیشن میں 312 امیدوار موجود تھے۔اسی طرح تیسرے اور آخری سیشن میں بھی امیدواروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔