عالمی یوم مزدور پر پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے مزدوروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

1

لاہور، یکم مئی (اے پی پی): عالمی یوم مزدور پر پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے مزدوروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں پروقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی  نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،  مزدورں کے ساتھ مل کر  کیک کاٹا اور دیگر شرکا میں مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے  خوش نصیب ورکرز میں موٹر سائیکلیں اور سولر پینلز بھی تقسیم کئے گئے-

1خوش نصیب ورکر کو موٹر سائیکل اور ایک خوش نصیب ورکر کو سولر پینل دیاگیا-کمشنر سوشل سکیورٹی نگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیشں کرتا ہوں۔  آج کی تقریب کے چیف گیسٹ ہمارے مزدور ہیں۔ آپ کی محنت سے ہماری صنعتوں کا پہیہ چلتا ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ اسلام میں محنت کشوں کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لیبر کورٹس قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اس کی باقاعدہ منظوری دی ہے اور اب اسمبلی سے منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ پنجاب سوشل سکیورٹی آپ کی صحت کا خیال رکھنے میں پیش پیش ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ 40 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز راشن کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے اور 44 ارب روپے کے مزید پروجکیٹس لائے ہیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ مریم نواز ویلنس سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ جو بڑے بڑے ہسپتالوں میں نہیں ہیں۔ ہسپتالوں کی بہتری کے لئے انسپکشن ٹیم قائم کی گئی ہے۔ محمد علی نے کہا کہ ایم ایس صاحبان کی کارکردگی کے لئے سکورنگ سسٹم لایا گیا ہے۔ 60 سے کم نمبر لینے والے ایم ایس صاحبان کے خلاف مکحمانہ کاروائی کی جائے گی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ مزدور ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ سوشل سکیورٹی کے تحت ورکرز کی صحت و خوشحالی کے لئے ہر ممکنا وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے ۔ کارڈیک کے شعبہ میں مزید بہتری لا رہے ہیں جس کیلئے کارڈیک سٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے. میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار اور ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر  وقاص رشید نے بھی شرکا سے خطاب کیا -تقریب میں ڈاکڑز۔ نرسسز۔ اور مزدورں کی کثیر تعداد موجود تھی۔