فوکل پرسن ٹو وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار کادورہ ِملتان ، پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ

17

ملتان، 30 مئی (اے پی پی): فوکل پرسن ٹو وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے  ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر فوکل پرسن عظمی کاردار نے پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیاعظمی کاردار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب  فوکل پرسن عظمی کاردار نے ڈپٹی کمشنر آفس میں  اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے محکمہ صحت کی پولیو مہم بارے بریفننگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے

عظمی کاردار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پولیو فری پنجاب کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ضلع ملتان اپنی جغرافیائی حدود کے باعثِ پولیو کے حوالے سے حساس ہے۔فوکل پرسن برائے پولیو نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانا قابل تحسین ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پولیو کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کریں۔عظمی کاردار نے کہا کہ دیگر صوبوں میں پولیو کیسز کے باعث پنجاب حکومت سخت اقدامات پر عمل پیرا ہے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تمام اضلاع کے دورے کررہی ہوں۔عظمی کاردار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کو کامیاب مہم پر مبارک باد دیتی ہوں کیونکہ مقررہ وقت پر تمام بچوں کو کور کیا گیا ہے اور مسنگ بچوں کو فوری ٹریس کیا گیا۔

عظمی کاردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دو ممالک پاکستان اور افغانستان پولیو سے متاثرہ ہیں۔تاہم ملتان کے سیوریج سے لئے گئے پولیو کے حالیہ نمونہ جات کی رپورٹ کلئیر آئی ہے۔عظمی کاردار نے کہا کہ پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو بھرپور انداز میں برقرار رکھا جارہاہے پولیو وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں وطن عزیز کی بدنامی ہورہی ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جامع پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد کا ٹارگٹ پورا کیا۔ضلع بھر میں پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے 5 روزہ پولیو مہم کے دوران تمام اہداف حاصل کئے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تمام بچوں کا مکمل ڈیٹا تیار کرکے ویکسین کا عمل مکمل کیا۔ وسیم حامد سندھو نے کہا کہ یونین کونسل سطح  پر تمام گھروں کی پولیو کے حوالے سے تھرڈ پارٹی سکریننگ کرائی گئی قبل ازیں فوکل پرسن عظمی کاردار نے پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔